ترکی میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 91 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ اس طرح وہ مشرق وسطی میں اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔ تاہم دوسری جانب ملک کے صدر رجب طیب ایردوآن امید رکھتے ہیں کہ تمام امور معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی میں کرونا وائرس کا پھیلا عروج پر پہنچنا شروع ہو گیا ہے اور امید ہے کہ ماہِ رمضان کے بعد مئی کے اواخر میں معمولات زندگی نارمل ہو جائیں گے۔ترکی نے گزشتہ روز کرونا وائرس کے سبب مزید 123 افراد کے فوت ہونے کا اعلان کیا۔ اس طرح اب تک ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2140 ہو گئی ہے۔ ترکی میں اب تک کرونا کے تقریبا 91 ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔
ترکی میں کرونا کا پھیلاؤ نقطہ عروج پر ،ایردوآن کی نظر عید الفطر پر مرکوز
Apr 22, 2020 | 12:17