محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان،بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب ، مری اور کشمیر کے علاقوں میں بارش ہوئی، پنجاب، مری 12، حافظہ آباد 4، خیبرپختونخواہ، کاکول 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور 43،مٹھی اور میر پور خاص 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا:محکمہ موسمیات
Apr 22, 2020 | 12:39