عالمی ادارہ صحت نے شواہد کی بنیاد پرکورونا وائرس کو قدرتی قرار دیا

Apr 22, 2020 | 12:43

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت کی ترجمان فدیلا صیب نے کہا کہ حالیہ عرصے میں میڈیا پر نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شواہد واضح کرتے ہیں کہ یہ وائرس لیبارٹری کی پیداوار نہیں بلکہ قدرتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمی برادری کو اس وقت وباءکے ساتھ ساتھ افواہوں کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ حالیہ دنوںمیڈیا میں نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میںبے شمار افواہوں کا پھیلنا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا ہے،ممکنہ طور پرچمگادڑ وائرس کا ماخذ ہے اور یہ وائرس کیسے انسان میں منتقل ہوا ، اس کی تحقیق جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چمگادڑ اور انسان کے درمیان ایک اور جاندار بھی ہو سکتا ہے جو وائرس کی منتقلی کا سبب ہے۔دنیا بھر میں محققین اس حوالے سے تحقیق میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں