چین ، فضائی مسافروں کی تعداد آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی

Apr 22, 2020 | 13:31

ویب ڈیسک

 چین کے ہوابازی کے حکام نے کہاہے کہ چین کے فضائی مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت ایک تہائی جتنی ہوگئی ہے کیونکہ نوول کرونا وائرس کی وبا کم ہو رہی ہے اور کچھ شہروں میں سفری پابندی ختم کردی گئی ہے۔چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ کے مطابق چین کی فضائی ٹریفک فروری کے اختتام سے آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے،مارچ میں فضائی مسافروں کی روزانہ کی تعداد 4لاکھ58ہزار300ہوگئی جوکہ فروری کی نسبت 69.8فیصد زیادہ ہے۔فضائی ٹریفک اپریل سے بہتر ہورہی ہے،منگل تک روزانہ کے مسافروں کی تعداد 4لاکھ 94ہزار 400 تک بڑھ گئی ہے جو کہ مارچ کی نسبت7.9فیصد زیادہ ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی تعداد کا ایک تہائی ہے۔

مزیدخبریں