سکردو(آئی این پی)بوسٹن آرکیٹیکچر کالج(بی اے سی) اور بلتستان یونیورسٹی سکردو کے مابین گزشتہ روز ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ بلتستان میں ثقافتی ورثہ مرکز قائم کرنے کے ضمن میں اتفاق رائے ہوا.۔ دونوں تعلیمی اداروں نے بلتستان کے ثقافتی ورثے کے نصاب کی ترتیب، نشوونما، فیلڈسکول ڈویلپمنٹ،ورثہ کے تحفظ اور دستاویزات کے لئے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے میں تعاون پر اتفاق کیا۔ بی اے سی، یو او بی ایس، امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سفارت خانہ، اسلام آباد کے اعلی انتظامیہ اور عہدیداروں کے مابین 60 منٹ طویل ٹیلی فونک آن لائن کانفرنس کے دوران تعلیمی شراکت داری اور ثقافتی ورثے کی حفاظت اور ثقافتی مرکزکی قیام کے بارے میں تفصیلی گفت وشنید ہوئی.
بوسٹن آرکیٹیکچرل کالج و بلتستان یونیورسٹی کے مابین ثقافتی ورثہ مرکز قائم کرنے کے سلسلے میں آن لائن ٹیلی کانفرنس
Apr 22, 2020