اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی‘ وقائع نگار خصوصی) شاعر مشرق علامہ اقبال کی 82 ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی اسکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ ماہرین لسانیات کے مطابق علامہ اقبال کی شاعری اپنے پیغام اور اثر انگیزی کے حوالے سے لاجواب ہے۔ ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا عظیم فلسفی، شاعر اور سٹیٹس مین علامہ اقبال کو ان کی برسی پر عقیدت اور دعاﺅں کے پھول پیش کرتے ہیں جن کی بصیرت اور انقلابی خیالات نے برصغیر کی تاریخ بدل دی۔ علامہ اقبال آج بھی پاکستان کو متحد رکھنے اور اندھیروں میں روشنی کا باعث شخصیت ہیں۔ بلاول نے پیغام میں کہا قومی ہم آہنگی کا فروغ اور اتحاد کو قائم رکھنا پیغام اقبال کا خلاصہ ہے۔
علامہ اقبال کی 82ویں برسی منائی گئی, انقلابی خیالات نے برصغیر کی تاریخ بدل دی‘ شہباز شریف‘ بلاول کے پیغامات
Apr 22, 2020