غارِ حرا اور غارِ ثور کی تزئین وآرائش کے احکامات مستحسن اقدام ہے :اشرف جلالی

Apr 22, 2020

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ;248;کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سعودی حکومت کی طرف سے غارِ حرا اور غارِ ثور کی تزئین وآرائش کے احکامات جاری ہونے کو مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے غار حرا اور غار ثور کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری ہونے پر کروڑوں عاشقان رسول کے دل باغ باغ ہو گئے ۔ غار حرا اور غارِ ثور مستند اور متواتر ذراءع سے ثابت آثار رسول ہیں ۔

مزیدخبریں