لاہور(وقائع نگار خصوصی) عدالت عالیہ کے مستقل ہونے والے جج جسٹس شکیل الرحمنٰ خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی‘ جسٹس ملک شہزاد احمد خان‘ جسٹس شجاعت علی خان‘ جسٹس عائشہ اے ملک‘ جسٹس شاہد وحید‘ جسٹس علی باقر نجفی اور دیگر نے شرکت کی۔