سکھر (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما خورشید شاہ کی بیگم دونوں بیٹوں‘ بیٹی اور داماد اویس شاہ کو طلب کر لیا ۔نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد کو 5مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔