وفاقی حکومت مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے‘ مالی اعانت کی درخواست نہیں کی: وزیراعلیٰ سندھ

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے 289 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پانچ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہم نے وفاقی حکومت سے مالی اعانت کی درخواست نہیں کی کیونکہ وہ بھی انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی سی آفس لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل وزیراعلی سندھ لاڑکانہ شہر گئے اور لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا جہاں راستے میں انھوں نے پولیس وین کو روکا جس میں 8 سے زائد افراد سوار تھے۔ وزیراعلی سندھ نے انہیں نیچے اتارتے ہوئے معاشرتی دوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن