کرونا ویکسین کا مریضوں پر تجرباتی استعمال کل سے شروع کرینگے: برطانوی وزیر صحت

لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین کا مریضوں پر تجرباتی استعمال کل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔ یہ ویکسین آکسفورڈ پراجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔ کامیاب تجربے کی صورت میں اس کی پیداوار کیلئے بھی انتظامات کئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن