جدہ(آن لائن)سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزموں کا سر قلم کر دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربی اور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔