لاہور (نامہ نگار)لاہور میں قتل وغارت اور سنگین جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔لاہور میں رواں سال2020 کے پہلے تین ماہ کے دوران 98 لوگوں کو قتل کردیا گیا جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہر کے مختلف علاقوں میں 7 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔جن میں ماہ جنوری میں تین افراد ڈکیتی مزاحمت جبکہ 35 افراد کو دیگر وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔ ماہ فروری میں 32 افراد جبکہ مارچ کے دوران 28افرادقتل ہوئے۔رواں سال دوہزار بیس کے پہلے تین ماہ میں اقدام قتل کی 145 واقعات کے مقدمات درج ہوئے۔رواں سال کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی2 سو68 وارادتیں ہوئیں۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے گئے۔شہر بھر سے 275 مرد و خواتین کو اغوا ء جبکہ 6 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔تین ماہ کے دوران 2ہزار273 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔ناجائرز اسلحہ رکھنے پر ایک ہزار235مقدمات درج کیے گئے۔