مساجد کے بعد گدی نشینوں کا دربار کھولنے کا مطالبہ‘ رواں ہفتے وزیراعظم سے ملاقات متوقع

Apr 22, 2020

بہاولنگر (این این آئی) مساجد کے بعد درباروں کے گدی نشینوں نے دربار کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گدی نشینوں کی ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے

جس میں ملک بھر کے اہم درباروں کے گدی نشین شامل ہونگے جو وزیر اعظم کو دربار کھولنے کے حوالہ سے آگاہ کرینگے ذرائع کا کہنا ہے کہ درباروں کو کھولنے سے قبل تمام حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھا جائیگا اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں دربار کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا

مزیدخبریں