الزمات مسترد، امریکہ بحیرہ جنوبی کے معاملات میں مداخلت بند کرے: چینی وزارت دفاع

بیجنگ (اے پی پی) چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔چینی ریڈیو کے مطابق حال ہی میں امریکہ کی وزارت دفاع نے شی شا جزائر کے سمندری حدود کے اندر ویتنام کی ماہی گیر کشتی اور چینی بحری پولیس کے جہاز کے درمیان تصادم کے حوالے سے چین پر الزام عائد کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چیان نے بیجنگ میں کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے حقائق بہت واضح ہیں۔چین نے اپنے سمندری حدور کے اندر قوانین وضوابط کے مطابق کارروائی کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے صحیح کوغلط قرار دے کر الٹا چین پرغیر معقول الزامات لگائے ہیں، امریکہ بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں اپنی فوجی موجودگی کیلئے بہانے تلاش کررہا ہے،چینی فوج اس کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقائی صورتحال کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے چین پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کرے اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔

ای پیپر دی نیشن