لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کرونا کے ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب میں ڈینگی کے 12 مریض سامنے آ گئے۔ ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے والے دو مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ دو کا تعلق اسلام آباد اور 8 کا دیگر شہروں سے ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ جس پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے تاحال کوئی انتظام نہیں کیا۔ ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا نکلا۔ ماسک گلوز پہنے ٹیمیں ڈینگی لاروا ختم کر رہی ہیں