کورونا وائرس ، لاک ڈاؤن کےدوران نیٹ فلکس کےصارفین میں اضافہ

اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے والے نیٹ فلیکس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اس کےصارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق  نیٹ فلکس نے نئی خریداریوں میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر محصور ہیں اوران کے پاس  تفریح  کے لئے یہ بہترین زریعہ ہے ۔ نیٹ فلکس حکام کے مطابق مارچ کے مہینے میں تقریبا 1616 ملین نئے صارفین نے اسٹریمنگ سائٹ کو سبسکرائب کیا ہے ، جس  کے بعد  صارفین کی کل تعداد 182.9 ملین ہوگئی ہے۔اطلاعات  کے مطابق  کمپنی کی تیرہ سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کے ریکارڈ تعداد میں سبسکرپشن کی اطلاع دی گئی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران اسٹریمینگ ٹیلی ویژن سروس پر خریداری میں تقریبا 16 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ جہاں دوسری میڈیا کمپنیاں دنیا بھر میں بندش  سے دوچار ہیں ، نیٹ فلکس واحد میڈیا کمپنی ہے جس کو کورونا وائرس سے فائدہ پہنچاہے ۔ نیٹ فلکس نے 2020 کے پہلے تین ماہ میں 5.8 بلین ڈالر کی آمدنی پر 709 ملین ڈالر کا منافع کمایا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدادایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 25 لاکھ 57ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد6لاکھ 90 ہزار 226ہوگئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن