لندن (آئی این پی) یورپین فٹبال کی متوازی فٹبال لیگ چلنے سے پہلے ہی اجڑ گئی، مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے بعدمزید 4کلبز نے متوازی یورپی لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فیفا نے متوازی لیگ کو غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ قراردیا تھا، فیفا اور یوئیفا نے متوازی لیگ میں شریک کھلاڑیوں اور کلبز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے بعد مزید کلبز کا یورپین سپر لیگ چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ ،لیور پول، آرسنل اورٹوٹینہم کے کلب بھی لیگ سے الگ ہو گئے جس کے بعد12میں سے 6کلبز لیگ کے آغاز سے قبل ہی دستبردار ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ 12 بڑے یورپی کلبز نے متوازی لیگ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی جانب سے یورپین سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔متوازی لیگ میں اے سی میلان، اٹلیٹیکو میڈرڈ،بارسلونا، انٹر میلان، Juventus، ریال میڈرڈجیسے اہم کلب ابھی بھی شامل ہیں۔
یورپین فٹبال کی متوازی لیگ چلنے سے پہلے ہی اجڑ گئی
Apr 22, 2021