زمبابوے کے خلاف  ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ ہرارے پہنچ گیا

Apr 22, 2021

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شرکت کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ہرارے پہنچ گئے، کووڈ 19 ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی  بدھ کوعلی الصبح کمرشل فلائٹ سے  لاہور سے براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوئے تھے۔ روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تمام کھلاڑیوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔ زمبابوے پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔ زمبابوے پہنچنے پر قومی کرکٹرز کوویڈ-19 ٹیسٹنگ  ہوئی جس کا نتیجہ منفی آنے کے بعدقومی ٹیم   ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن 23 اپریل کو شیڈول ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں