کابل خودکش، فضائی حملے، 15 جنگجو ہلاک، سکیورٹی اہلکار سمیت14 زخمی

کابل (شِنہوا+ نیٹ نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت 9 افراد زخمی جبکہ جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں 15 عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغان وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی ضلع پنجوائی کے کچھ حصوں میں کیے جانیوالے  حملے میں 5 جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں، پنجوائی اور اس کے ہمسایہ ارغنداب اضلاع میں مجموعی طور پر 310 اینٹی وہیکل اور اینٹی پرسن سرنگوں کو تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ادھر کابل میں خودکش بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا رات گئے کابل کے ضلع 15 کے شہید چوک پر کیا گیا، جس میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...