لاہور( خصوصی نامہ نگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں وفد کی سابق وزیر خارجہ اور ممتاز سیاسی راہنما خورشید محمود قصوری اور سید احسان اللہ وقاص سے ملاقات۔ علامہ زبیر احمد ظہیرنے پروفیسر مولانا فیاض احمد سلفی ’میاں محمد اصغر‘مولانا محمد اکرام الٰہی‘مولانا قاری شاہ محمد قصوری اور الحاج محمداکرم کے ہمراہ خورشید محمود قصوری سے انکی رہائش گاہ گلبرگ میں ملاقات کی اور ان سے انکے بھائی عمر محمود قصوری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اورمر حوم کیلئے دعا مغفرت کی جبکہ بعدازں علامہ زبیرا حمد ظہیر کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص سے بھی انکی رہا ئش گا ہ ملاقات کی اور ان سے انکی اہلیہ کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
علامہ زبیر احمد ظہیر کی میاں خورشید قصوری سے ملاقات‘ بھائی کی وفات پر تعزیت
Apr 22, 2021