مولانا عبدالمومن علم وعمل کے پیکر نمونہ تھے:حافظ فضل الرحیم اشرفی

Apr 22, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالم اسلام کی نامور علمی و ادبی شخصیت مولانا عبدالمومن سنبھلی نقشبندی کی وفات پرعالمی رابطہ ادب اسلامی کے  صدر حافظ فضل الرحیم اشرفی ، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر خالق داد ، ڈاکٹر سمیع اللہ فراز، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیرنے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم علم وعمل کے پیکر ،نمونہ اسلاف اورعالمی رابطہ ادب اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کے خاص شاگرد ، مدرسہ معاون الاسلام سنبھل ہندوستان کے مہتمم اور مولانا منظور نعمانی کے بھانجے تھے ان کی تمام زندگی تعلیم وتربیت،دعوت وتبلیغ، اسلام کی اشاعت ،عربی ادب کے فروغ اور نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے کوشش میںگزری ۔

مزیدخبریں