اشیا خورونوش مہنگی ہونے پرسیکرٹری ، مشیر خوراک ، کلکٹر کسٹمز پشاور ہائیکورٹ طلب 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ)اشیا خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کی گئی ، عدالت نے وفاقی سیکرٹری خوراک ،صوبائی مشیر خوراک اور کلکٹر کسٹم کو آج طلب کر لیا ، عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا ، حکومت پولٹری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کرتی ، چیف جسٹس نے کہا کہ افسران دفاتر سے باہر نکل کر سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنائیں ، کیا عام مارکیٹ میں بھی چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے ، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے 81سستے بازار قائم کیے ہیں ، چینی 85روپے کلو دستیاب ہے ۔

ای پیپر دی نیشن