پیرس (این این آئی) صحافتی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے بارے میں پیرس میں قائم تنظیم ’’ رپورٹرز ود آئو ٹ بارڈرز‘‘(آر ایس ایف)نے کہا ہے کہ بھارت تاحال صحافیوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے اور وہ اس حوالے سے 180ملکوں میں 142ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ برس بھی بھارت کا یہی نمبر تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق’’ آر ایس ایف ‘‘نے اپنے 2021 کے عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں صحافیوں کیلئے بھارت کا شمار دنیا کے خطرناک ممالک میں کیا ہے جو اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔