راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ہدا یت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں اور دیگر پبلک مقامات پر کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں2174 افر اد کوکورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد65133 ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا اجلاس میںڈو یژن بھر میں موجود مر یضو ں کے بارے میں سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل27646 مر یض ر پورٹ ہو ئے ہیں اور ان میں سے 23466 ڈسچارج جبکہ1002اموات ہوئیںہیں اور3178 ابھی تک ز یر علاج میں رپورٹ ہو نے والے مر یضوں میں سے22538 ضلع راولپنڈی،1090ضلع چکوال، 1826 ضلع اٹک اور 2147ضلع جہلم کے مریض ر پورٹ ہو ئے ہیں۔