اوڈپی میں قدیم کلمات مسجد پر ہند وئوں کے حملے سے کشیدگی، فسادات کا خطرہ 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد ) ورانسی کی گیان واپی، متھرا کی شاہی اور آگرہ کی جہاں آراء مسجد کے بعد اب ہندو گروہ کی جانب سے کرناٹک کے شہر اوڈپی میں واقع 200 سال قدیم کلمات جامع مسجد پر دھاوا بولنے سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، ہندوئوں کا یہ گروپ ’’ پنچ دھماوٹی ہیراتا سمتی‘‘ کے نام پر جمع ہوا اور مسجد میں مسلم کتابوں کی توہین کیساتھ نمازیوں پر بھی حملہ آور ہو گیا۔ دوسری جانب گذشتہ روز چھتیس گڑھ میں نکسل آزادی پسندنوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی سی آر پی ایف ان کے ٹھکانوں پر ایئرسٹرائیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے، نکسل تحریک کی جانب سے بھارتی آرمی کو وارننگ جاری کی گئی کہ اگر انھوں نے نکسلیوں کو تنگ کرنا نہ چھوڑا تو بھارتی آرمی انکا ردعمل برداشت نہیں کر پائے گی، ان کی اس دھمکی کے بعد بھارتی آرمی کے تمام نمایاں افسران مبینہ ایئر سٹرائیکس کے حوالے سے صفائیاں دینے میں مصروف ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن