اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف زرداری وغیرہ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری، فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نیمنظورکرلیا،جبکہ نیب کے گرفتار ملزمان کوپیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے نہیں لایا جا سکا، عدالت کے جج نے کہاکہ کیا امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی؟،کیا ابھی تک مظاہرین سڑکوں پر ہے؟جیل حکام بھی حوالات کو لیکر عدالت نہیں آئے ،جس پر شریک ملزمان کے وکلاء نے کہاکہ حالات ابھی ٹھیک نہیں،جج نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ملک کیلئے بہت نقصان دے ہوگا،اللہ نہ کرے کہ حالات خرابی کی طرف جاے، عدالت نے سماعت 6مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔