پنگریو( نامہ نگار) پنگریو اوراندرون سندھ کے دیگرعلاقوں میں گیسٹرو اورڈائریا کے امراض پھیل گئے ہیں اوراندرون سندھ میں نجی اورسرکاری اسپتال ان امراض سے متاثرہ سیکڑوں مریضوں سے بھرگئے ہیں پنگریوسمیت اندرون سندھ بھرمیں گرمی کی۔لہرکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے ہیں بلکہ مختلف امراض بھی پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں جن میں سب سے زہادہ مرض گیسٹرو اورڈائریا ہیں اس سلسلے میں اندرون سندھ میں روزانہ سیکڑوں افراد گیسٹرو اورڈائریا کا شکار ہورہے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں لایا جارہا ہے ڈاکٹروں کے مطابق شدیدگرمی میں کھانے پینے میں بے احتیاطی برتنے اورآلودہ پانی کے استعمال کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پیٹ کے امراض کا شکارہورہی ہے ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط کریں اورصاف پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔