سکھرمیں جرائم پیشہ عناصر سرگرم

سکھر (بیورو رپورٹ)  عید کی آمد سے قبل اور پولیس کی عدم توجہی کے باعث شہر میں ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو تے جارہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں چوری لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں منگل کی صبح سویرے تھانہ سی سیکشن کی حد نصرت کالونی نمبر چھ مین واقع نمبر دار دودھ فروش کی دوکان پر تین مسلح ملزمان نے چڑھائی کرکے وہاں موجود دوکان کے مالک رائو عامر حسین راجپوت ، سمیت عملے کے دیگر افراد کو یرغمال بنا کر دوکان میں موجود نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن