لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ایک اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کی تیسری قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا۔قرعہ اندازی عید کے فوری بعد ہو گی۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی تمام فائلیں شامل کی جائیں گی۔اجلاس میں عمران بھٹی پاک سٹیٹ، ملک آصف الفا سٹیٹ، خرم یعقوب ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدلواحد و دیگر نے شرکت کی۔