عید بعد ہر عمر کے افراد کو کروناویکسین لگائی جائیگی، وزیر صحت

کراچی (وقائع نگار) سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کرونا ویکسین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کررہی ہے اور عید الفطر کے بعد ہر عمر کے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی انہوں نے یہ بات بدھ کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری اسپتال جو این جی اوز کو دئے گئے ہیں ان میں سے کچھ اچھا کام کرتے ہیں کچھ کام نہیں کرتے ہیں۔ہم کسی کی تنخواہ نہیں روک سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں کمیشن کے زریعے ڈاکٹرز کو لانا پڑتا ہے جبکہ این جی اوز کنٹریکٹ پر لوگوں کو رکھتی ہیں۔عذرا فضل نے کہا کہ ہم ان اسپتالوں کو ادویات کی مد میں پیسے دیتے ہیں۔اگر کسی اسپتال میں ادویات نہیں ملتی تو ہمیں آگاہ کیا جائے۔ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کئیر تمام اضلاع میں کام کررہے ہیں تاہم یہ کراچی میں کام نہیں کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے تمام آر ایچ یوز اور ایچ سیز تمام این جی اوز چلا رہی ہے۔سندھ حکومت ان کو نہیں چلا رہی ہے تھرڈ پارٹی ویلیو ایشن ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ کراچی کے کیماڑی ٹاؤن میں 14 ای پی آئی مراکز ہیںان سینیٹر کو زیادہ سے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،بابا بھٹ کے حوالے سے عملے کے ڈیوٹی پر نہ آنے کی شکایات آرہی ہیںہم اس پر ایکشن لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن