کراچی (وقائع نگار)سندھ پولیس میں پہلی بار ڈی ایس پی کے عہدے پر فائزہونے والی ہندو خاتون منیشا روپیتہ اس چیلنجنگ شعبے میں آ کر دیگر لڑکیوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتی ہیں نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 6 2سالہ ڈی ایس پی منیشا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم جیکب آباد سے حاصل کی اس کے بعد وہ کراچی آگئیں،منیشا کے مطابق سنہ 2019 میں انہوں نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا اور جب ان کا رزلٹ آیا تو وہ یقین نہیں کر پارہی تھیں کہ وہ کامیاب ہوگئی ہیںانہوں نے کہاکہ خواتین کے لیے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زیادہ چیلنجنگ شعبہ نہ اپنائیں اور میڈیکل کا شعبہ ان کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ اس ٹرینڈ کو بدلنا چاہتی تھیں،منیشا کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ہندو لڑکیوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتی تھیں کہ وہ کسی بھی شعبے میں اپنا نام بنا سکتی ہیں۔