سوہاوہ ( نامہ نگار) مرغی کا گوشت بھی غریب روز داروں کی دسترس سے باہر ہو گیا ۔ پوری تحصیل سوہاوہ میں مرغ گوشت 420روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ روکنے والا یا ٹوکنے والا کوئی نہیں ۔ شہری پریشان ۔ اے سی سوہاوہ اور ڈی سی ضلع جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق یکم رمضان المبارک سے ہی پورا ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے لیکن تحصیل سوہاوہ صدر مقام سے دور دراز کے علاقوں میں بھی مہنگائی کا جن کچھ زیادہ ہی متحرک دکھائی دیتا ہے ۔ بکرے کا گوشت تو پہلے ہی 1200جبکہ موٹا گوشت 900روپیہ فی کلو گرام فروخت کیا جا رہا ہے جو کم آمدنی والے اور یومیہ مزدور کی دسترس سے پہلے ہی باہر تھا اب مرغ کا گوشت بھی عام شہری کی دسترس سے باہر ہوتا دکھائی دیتا ہے جو ان مقدس دنوں میں مبلغ 420روپے فی کلو گرام تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ کوئی پوچھنے والا یا دیکھنے والا تک نہیں ۔ صورت حال کے متعلق پوری تحصیل سوہاوہ کے عوامی سماجی حلقوںنے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ محترمہ ماریہ جاوید اور ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم رائو پرویز اختر سے مطالبہ کیا ہے دیگر مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جائیںَ
سوہاوہ میں مرغی کاگوشت 420روپے فی کلو فروخت ، عوام رُل گئے
Apr 22, 2021