کھوڑ کمپنی کچرکنڈی میں آگ نے غریبوں کے کھوکھے جلا دیئے 

کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ کمپنی کچرکنڈی میں لگنے والی آگ نے غریبوں کے کھوکھے چلادیئے نقصان کا ازالہ کیاجائے ہماری روزی کا واحد ذریعہ تھا کچرا کنڈی کو کسی اور جگہ شفٹ کیاجائے تفصیلات کے مطابق پی او ایل کھوڑ کمپنی کی کالونی میں ایک کچرا کنڈی پوسٹ آفس کے پاس بنی ہوئی ہے جس میں کواٹروں کے لوگ کچرا پھنکتے ہیں اکثر اس کچرے کو آگ لگادی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماحول بھی آلودہ ہوجاتاہے اسی کچرا کنڈی کے قریب بچوں کے دوسکول ہیں گذشتہ روز کچرا کنڈی میں میں آگ جلانے کی وجہ سے غریبوں کے دو کھوکھے جل کر راکھ ہوگئے یاد رہے کہ متعدد بار پی او ایل کھوڑ کی انتظامیہ کو بذریعہ درخواست،ملاقات اور ویڈیوآگاہ کیا کہ مذکورہ کچراکنڈی کوکسی اور جگہ شفٹ کیاجائے عوامی حلقوں نے وزیراعظم،وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی اٹک اور ماحولیات کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غریبوں کے نقصان کا ازالہ کیاجائے اور کچرا کنڈی کو دوسری جگہ شفٹ کیاجائے 

ای پیپر دی نیشن