کلر سیداں (نامہ نگار) روزہ خور بیٹے نے دن کو کھانا پکاکر نہ دینے پر مشتعل ہو کر اپنی ماں کو ڈنڈا مار کر اس کا بازو فریکچر کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 25 سالہ نوجوان جس کا دماغی توازن درست نہ ہے دن کو کھانا نہ ملنے پر نہ صرف اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ڈنڈا مار کر اس کے بازو کو بھی فریکچر کر دیا۔مقامی افراد نے اسے قابو کر کے اندر بندکر کے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر کھڑکی کا دروازہ توڑ کر وہ باہر نکل آیا اور گھر سے بھاگ گیا۔مقامی افراد کی مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہے جبکہ اس کا باپ بھی ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔