امام الانبیا خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسلم امہ کے دلوں کی دھرکن ہیں‘طارق حسن

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ حضور سید العالمین امام الانبیا خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم مسلم امہ کے دلوں کی دھرکن ہیں آپکی ذات اقدس سے محبت دنیا کی ہر چیز سے عزیز تر نہ ہو ایمان کامل نہیں ہوسکتا ہے رمضان المبارک مقدس و بابرکت ماہ مبارک ہے ملک کسی بھی ہنگامہ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے فرانسیسی صدر نے مسلم امہ کی دل آزاری کی ہے فرانسیسی سفیر کے معاملے پر قرارداد قومی اسمبلی میں پیشں ہونا خوش آئند ہے علما اور حکومت کی امن کاوشوں سے عوام کی بے چینی ختم ہورہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے معاہدے پر مکمل عمل اور ملک بھر میں گرفتار تمام اسیروں کی رہائی جلد از جلد یقینی بنائی جائے پاکستانی عوام عاشقان رسول ہے اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی دل کی آواز ہے۔

ای پیپر دی نیشن