محکمہ فنانس پی ایس ٹی /ای ایس ٹی کی اعلیٰ تعلیم پر اضافی تعلیمی ترقیاںبھی بحال کرے، محمد شفیق بھلوالیہ

Apr 22, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کے متاثرہ پی ایس ٹی اورای ایس ٹی ٹیچرز کی اضافی تعلیمی ترقیوں کی بحالی سے کوئی نیا یا مزید بجٹ درکار نہیں ہو گا بلکہ محکمہ فنانس پنجاب پرائمری و ایلیمنٹری اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم پر حاصل اضافی تعلیمی ترقیوں پر مسلسل سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی کررہا ہے جبکہ اسی فیصلے کے تحت ایس ایس ٹیزکی انکریمنٹ بحال کرچکا ہے محکمہ فنانس اعلیٰ تعلیم پر اضافی تعلیمی ترقیاں ایس ایس ٹیزکیطرح پی ایس ٹی /ای ایس ٹی کی بھی بحال کرے ان خیالات کا اظہار محمد شفیق بھلوالیہ مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور حافظ شاہد لطیف مرکزی سیکریٹری بی ٹی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں