دنیاپور ( نامہ نگار ) ڈائریکٹر فوڈ ملتان دانش افضل کا دورہ دنیاپور گندم خریداری سنٹر پر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں ںسے گندم کی خریداری کیلئے انتظامی امور مکمل ہیں اور کسانوں سے ان کی گندم کا دانہ دانہ خریدا جائیگا انہوں نے کہا کہ کسان مڈل مین کو گندم فروخت کرنے کی بجائے حکومتی خریداری مراکز پر لائیں۔ کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تحصیل دنیاپورمیں میں 5خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر الطاف انصاری، محمد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔