گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر  کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

ملتان (ویب ڈیسک) گلوکارہ صنم ماروی نے سابق شوہر حامد علی بہلول اور ان کیساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔صنم ماروی نے لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول، ان کے بھائی اور دیگرساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی طرف سے دائر مقدمے میں الزام لگایا گیاہے کہ حامد علی بہلول اور ان کے ساتھیوں نے ان پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن