الخدمت فائونڈیشن کی سرپرستی کرنے والوں میں قاضی حسین احمد ، نعمت اللہ خان ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، سید احسان اللہ وقاص اور محمد عبد الشکورکے نام قابل زکر ہیں۔الخدمت فائونڈیشن کے خیر خواہوں میںسید تبسم جعفری، ڈاکٹر ریاض ، حامد اطہر ملک اور کئی بڑے نام بھی ہیں۔ 1990ء سے بلا تفریق مذہب اور رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف الخدمت فائونڈیشن فلاحی تنظیموں کے لیے ایک سند اور برینڈ بن چکا ہے۔اس کا شمار ایشیاء کی پہلی تین بڑی آرگنائزیشنز میں ہوتا ہے ۔کرونا خدمات پر صدر مملکت عارف علوی نے پرائڈ آف پاکستا ن ایوارڈ اور گورنر پنجاب نے انہیں ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا۔الخدمت وطن عزیز کے 150سے زائد اضلاع میں کام کر رہی ہے ، یہ تپتی دھوپ میں 4000ہزار روپے ماہانہ سے یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے لیے ٹھنڈی چھائوں کا سائبان کرتی ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 42لاکھ ہے اس میں سے الخدمت 14 ہزار کے لگ بھگ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت، خوراک و مربوط نظام کیساتھ کفالت کر رہی ہے۔پروگرام آغوش ہومزکے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگز شیخوپورہ،گوجرانوالہ، اٹک، اسلام آباد(طالبات)، راولپنڈی،مری، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر لوئر، مانسہرہ، باغ، کوہاٹ ،راولا کوٹ اورشامی یتیم بچوں کے لئے شام ترک بارڈر میں قائم ہیں۔
(ر فا قت حسین، اسلام آباد)