چوک میتلا(خبر نگار ) اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر نے چوک میتلا ٹبہ سلطان پور میں نواب ہوٹل تونسوی ہو ٹل و دیگر ہوٹل کریا نہ سٹورزکو زائد نرخ وصول کر نے اور ماہ رمضان کے مہینے میں حکو متی پا بندیوں کی خلاف ورزی کر نے پرنوٹس لیتے ہوئے جرمانے کئے دیگر دکانداروں کو وارننگ بھی دی۔ اس موقع پر اے سی میلسی نے کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے زائد ریٹ وصول کر نیوالے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکا نداروں کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا اس موقع پر محمد آصف محمد حسین کھچی پٹواری رانا عبدالستار پٹواری محمد فیاض محمد اشرف و دیگر بھی موجود تھے ۔