تعلیمی افسران کا اجلا س،اے ای اوز کے غیر سنجیدہ رویہ پرتشویش

وہاڑی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے ای اوز وہاڑی جو کہ آج کل ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے دفتر میں بلا وجہ اور بلا جواز ہڑتالی کیمپ لگا کے بیٹھے ہیں ان کے بارے اظہار خیال کیا گیا۔ان آفیسرز کے مطابق ضلع وہاڑی کے کل 14اے ای اوز کو غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا  تمام اے ای اوز کو سی ای او صہیب عمران نے  بحال کر دیااس کے با وجود اے ای اوز بلا وجہ اور بلا جواز نہ صرف ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں بلکہ وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے دفتر میں ہڑتالی کیمپ لگا کے بیٹھے ہیں اور  اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لئے اپنی ہی اتھارٹیز پر اوچھے الزامات لگا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن