شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ختم نبوت کے اہم ایشو پر پارلیمنٹ میں قرار داد آنا ثابت کرتا ہے کہ حکومت عاشقان رسولؐ پر مشتمل ہے ہم گستاخانہ خاکوں جسارت برداشت نہیں کریں گے ، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور پولیس کا اختیارات سے تجاوز کرنا انتہائی مذموم حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ اور دیگر جماعتیں اس اہم قومی مسئلہ پر بھی سیاست کررہی ہیںان کا ملک کو غیر مستحکم کرنے کا ایجنڈہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ جب دنیا کا کوئی ملعون گستاخی کی جرات نہیں کرسکے گا پاکستان کی حکومت اس حوالے سے دنیا بھر میں آواز بلند کرنے سمیت ایسی عالمی قانون سازی کروائے گی کہ جس کے تحت کسی کو جرات نہ ہوگی ۔