نواز شریف نے قوم سے کئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا:  راشد متین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں قوم سے جتنے وعدے کئے سبھی کو عملی جامہ پہنایا، ملک سے اندھیرے دور کئے، معیشت مضبوط کی، بین الاقوامی تعلقات بہتر کئے، ملک میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا اور بے شمار میگا پراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنا کر عوام کو بھرپور ریلیف دیا، اپنے ایک بیان میںملک راشد متین ڈوگر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے انہیں جس طرح سازشوں کا نشانہ بناکر اقتدار سے الگ کیا گیا اور ان کر جھوٹے کیسز چلائے جارہے ہیں وہ پاکستانی قوم ہی نہیں پوری دنیا پر عیاں ہے، انہوں نے کہا کہ آج تک میاں محمد نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی اور نہ ہی کبھی یہ ممکن ہوگا کیونکہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور ان کی سیاسی تاریخ عوامی خدمت سے لبریز ہے جس میں ان کا کوئی ثانی نہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو تحریک چلانی ہوگی جس کا آغاز جلد نواز لیگ کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن