فاروق آباد(نمائندہ خصوصی )سیاسی وسماجی رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ افتخار احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں عزم کرنا ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کو ہر صورت راضی کرکے جنت حاصل کرنی ہے اس مقدس مہینے میں جنت کے دروازے کھلے اور جہنم کے دروازے بند جبکہ شیطان پابند سلاسل ہے پھر بھی ایک مسلمان اللہ کو راضی کرکے جنت حاصل نہ کرسکے اس سے بڑی بدنصیبی کوئی نہیں رمضان المبارک میں نیکیوںکا اجر بڑھا دیا جاتا ہے ، عبادات میں لذت اور سکون قلب میں وسعت بھی رمضان المبارک کے انعام ہیں ، ہمیں اعمال صالح کی کثرت اور گناہوںسے معافی مانگنی چاہئے۔