لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شرکت کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی ہرارے پہنچ گئے، کرونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔پہلا ٹریننگ سیشن کل شیڈول ہے۔ کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود بھی زمبابوے پہنچے ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 27اپریل سے شروع ہوگا۔