لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐکے لئے جان و مال کی قربانی عاشقانِ رسولؐ کا شعار ہے۔ ایک حقیقی مسلمان دنیا اور دنیا کے مال و اسباب کی بجائے آخرت کے انعامات کے ساتھ پیار کرتا ہے۔ چودہ صدیاں گزر جانے کے باوجود ناموسِ مصطفی ؐپر جانیں نچھاور کرنے کا جذبہ ماند نہیں پڑا۔ ایک عام سا مسلمان بھی اس سلسلہ میں بڑا غیرت مند ہوتا ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے 23 اپریل کو ’’یومِ عظمتِ شہداء ِناموسِ رسالت ؐ‘‘ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ دن ایک بجے ’’شہداء ناموسِ رسالت ؐ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔