لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر 302رنز بنالئے ہیں ۔ تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغا زکیا جو سود مند ثابت نہ ہوسکا ۔ سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ تمیم اقبال اور نجم الحسن شنتو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں144رنز بنائے ۔ تمیم اقبال نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر90رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نجم الحسن شنتو 126اور کپتان مومن الحق 64رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ دونوں وکٹیں وشوا فرننڈو نے حاصل کیں ۔