متوازی لیگ ‘مانچسٹر یونائٹیڈ ‘لیور پول کلب مالکان نے معافی مانگ لی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر یونائٹیڈ اورلیور پول فٹ بال کلبز کے مالکان نے متوازی یورپیئن سپر لیگ بنانے پر شائقین سے معافی مانگ لی ۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کے شریک چیئرمین جوئل گلیزر نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا کر نے پر معافی مانگتے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم روایات کی گہرائی میں احترام قائم رکھنے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ متوازی لیگ سے کھیل کی ترقی نہیں ہونی تھی ‘فٹ بال کے کھیل میں مزید تنازعات جنم لیتے ۔ ہم سب معافی چاہتے ہیں ۔ ہمار اکلب دنیا کا بہترین کلب ہے ‘چند دن کی نے چینی پر معاف کیا جائے۔ لیوری پول کلب کے مالک جان ڈبلیو ہنری نے بھی معافی مانگتے ہوئے کہا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے والا تھا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...