کوٹلہ مغلان(ریاض معاویہ گوپانگ سے) نوائے وقت کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس موضع ہیرومیں سپر بند کا کام شروع کردیا گیا ہے اہلیان علاقہ کی نوائے وقت کو دعائیں گزشتہ دنوں نوائے وقت کی خبر پر ایکشن لیتے ہوے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائک نے سپر بند موضع ہیرو کا کام فورا شروع کرنے کا حکم دے دیا اور ایکسیئن سے رپورٹ طلب کرلی ہے کروڑوں کی لاگت سے بنائے گئے سپر بند دریا برد ہونے لگے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ٹھیکدار پانی زیادہ ہونے کے انتظار میں موضع ہیرومیں سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والے تقریبا 6کروڑ سے زائد کے تین عدد سپر بند انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے دریا برد ہونے لگے عوام کی تیار فصلات اور لاکھوںلوگوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہر سال مرمتی کا فنڈ آتا ہے انتظامیہ اور ٹھیکدار کی ملی بھگت کی وجہ سے کاغذوں میں منظور کرواکر خوب مال بناتے ہیں اس سال بھی پچاس لاکھ سے زائد کا ایمر جنسی مرمتی کیلئے فنڈ منظور ہوچکا ہے اور پتھر بھی پہنچ چکے ہیں لیکن ٹھیکدار پانی زیاد ہونے کے انتظار میں جب پانی زیادہ ہوگا پہر چند ٹرک پتھروں کے ڈال کر کام چلانے کیلئے پرعزم جبکہ دوماہ پہلے ٹینڈر لگ چکے ہیں اسکے باوجود کام شروع نا ہوسکا اہلیان علاقہ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پتھروں کی جگہ مٹی ڈال کر ٹھیکیدار نے پیسے وصول کیے شہریوں ریاض حیدری گوپانگ عبدالستار خان ریاض معاویہ طاہر سٹھاری و دیگر نے وزیر اعلی پنجاپ سے فوری نوٹس لے کر کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔
ڈی سی راجن پور کا نوٹس، موضع ہیرو میں سُپر بند پر کام شروع، اہل علاقہ کی دعائیں
Apr 22, 2021